سٹی 42 : لاہور کے باگڑیاں چوک پر تجاوزات کی بھرمار کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مین شاہراہ پر غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ ا س کے علاوہ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی جانب سے فٹ پاتھ پر بھی قبضہ جما لیا گیا ہے۔
شہریوں نے انتظامیہ سے باگڑیاں چوک سے تجاوزات ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔