ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی دورِ حکومت 4 سال میں ملک کا وہ حال کیا گیا کہ دیوالیہ ہونے کے قریب آگئے؛ احسن اقبال

پی ٹی آئی دورِ حکومت 4 سال میں ملک کا وہ حال کیا گیا کہ دیوالیہ ہونے کے قریب آگئے؛ احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت 4 سال میں ملک کا وہ حال کیا گیا کہ دیوالیہ ہونے کے قریب آگئے تاہم آج پاکستان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے۔  

احسن اقبال نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ 2018 میں ایسے شخص نے حکومت کی جس نے کبھی یو سی (یونین کونسل) نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت 4 سال میں ملک کا وہ حال کیا گیا کہ دیوالیہ ہونے کے قریب آگئے تاہم آج پاکستان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے، مہنگائی کی رفتار کم ہو کر ساڑھے 4 فیصد پر آگئی ہے، قرضوں کی شرح 23 سے 10 فیصد پر آگئی ہے، پاکستان کی درآمداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جب سے حکومت سے نکلی اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔