ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلات؛ سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

قلات؛ سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈسیک : پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے چار دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  کی جانب سے بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فتنہ الہندوستان کے چار دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ 

  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں دیگر ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔