سٹی42: لٹن روڈ پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا اور 9 سالہ فہد اور 5 سالہ ہادیہ کو والدین کے سپرد کر دیا۔
بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک لاپتہ ہو گئے۔بچوں کی تلاش کے لیے پولیس نے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا، سی سی ٹی وی کیمروں اور وائرلیس کالز سے مدد لی۔ چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد ایس ایچ او اِنتظار علی اور ان کی ٹیم نے بچوں کو محفوظ طریقے سے تلاش کر لیا۔
ایس پی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کمیونٹی سیفٹی پولیسنگ کی بہترین مثال ہے۔