ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روڈاکےری ہیبیلیٹیشن آف محمود بوٹی منصوبے پر اہم پیشرفت

روڈاکےری ہیبیلیٹیشن آف محمود بوٹی منصوبے پر اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رنگ روڈ کے کیری ہیبیلیٹیشن کے تحت محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ پر شجرکاری کے منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

 ڈمپنگ سائٹ پر موجود کورز کی سات تہیں ہونے کے باعث بڑے درخت لگانے سے گریز کیا جائے گا اور صرف کم گہرائی میں جڑیں پھیلانے والے درخت، گھاس اور مخصوص جھاڑیاں لگائی جائیں گی۔

پرانے ڈمپنگ ایریا کو مکمل کور کرنے کے بعد مرحلہ وار شجرکاری کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ 42 ایکڑ رقبے پر عمل میں آئے گا اور توقع ہے کہ اس سے فضائی آلودگی میں واضح کمی ہوگی اور رنگ روڈ سے ملحقہ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

روڈا کی ماحولیات اور ہارٹیکلچر ٹیمیں اس منصوبے پر سرگرم ہیں۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ فروری 2026 تک مکمل ہوگا، جبکہ مارچ 2026 سے شجرکاری کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔