ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے قتل کرایا: مصطفی کمال  

ڈاکٹر عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے قتل کرایا: مصطفی کمال  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے قتل کرایا۔ 
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےکراچی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران فاروق کو قتل کرکے بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کا تحفہ دیاگیا، بانی ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں،عمران فاروق کی بیوہ کی لاش پر بھی ڈرامہ کیا جارہا ہے۔
 مصطفیٰ کمال نے کہاکہ بانی کے تکیے کے نیچے سے 5لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوئے، عمران فاروق کی بیوہ کی لاش پر بانی ایم کیو ایم نے ٹک ٹاک شو کیا۔

مصطفی کمال نے مزیدکہاکہ عمران فاروق کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، بانی ایم کیو ایم 25 سال سے’’ را‘‘ سے پیسے لے رہے تھے۔