ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کا صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان مسترد کرتے ہیں: پاکستان

اسرائیل کا صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان مسترد کرتے ہیں: پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بیان میں کہا کہ ایسی غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور نہ صرف صومالیہ کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالتی ہیں بلکہ پورے خطے کے امن پر بھی اثر ڈال سکتی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اقدام کو مسترد کرے اور اسرائیل کو خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچانے سے روکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری اور استحکام کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ساتھ ہی پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی بھی بلاشرط حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جو 1967 کی سرحدوں پر قائم ہو۔

دوسری جانب، سعودی عرب نے بھی صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی اور اسرائیل کے اعلان کو مسترد کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی تجویز کی حمایت سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا۔