ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تلخیاں اپنی جگہ مگر بات چیت ہونا ضروری ہے، ایاز صادق

تلخیاں اپنی جگہ مگر بات چیت ہونا ضروری ہے، ایاز صادق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات میں میثاق معیشت کو بھی شامل کرنے کی تجویز دے دی ۔ 

 اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہور میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں اربوں روپے خرچ ہوئے، سکیورٹی فورسز ہمارے آج کیلیے اپنا کل قربان کررہی ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ کیا ملٹری کورٹس سے پہلی بار سزائیں ہوئیں؟ ، نو مئی کو وہ کیاگیا جو بھارتی فوج بھی نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ تلخیاں اپنی جگہ مگر بات چیت ہونا ضروری ہے ۔ 

اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مذاکرات میں میثاق معیشت کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ۔ 

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان پر پابندیوں کی حمایت کرنے والے پاکستانی نہیں ، ملک میں دہشت گردی کا ماحول ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کچھ علاقے دہشت گردی کی زد میں ہیں، ہم جانتے ہیں دہشت گردی کو کون سپورٹ کررہا ہے ۔