لاہور دھند کی لپیٹ میں،موٹرویز بند

لاہور دھند کی لپیٹ میں،موٹرویز بند
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہر لاہور میں دھند کے بادل چھا گئے ۔شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ، ایم 11 ، ایم 3 بند کر دیئے گئے ۔موٹروے پولس کی جانب سے شہری کو دن کے اوقات میں سفر کی ہدایت  کی گئی ہے۔
شہر لاہور میں دھند کے بادل چھا گئے ،سردی بڑھنے سے شہر میں دھند کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ۔شدید دھند کے باعث موٹروےایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند ہے۔

 لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی ٹریفک کیلئے بند، موٹروےایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ دھند کے باعث بند ہے ۔ موٹروے پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، رات کے اوقات میں سفر سے گزیز کریں ۔

نیز شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، شہری دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔