ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئٹر میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

Some new emojis are added in twitter
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹویٹر کی جانب سے مزید ایموجی ردِ عمل کی آزمائش شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ٹویٹر کی گرتی ہوئی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے ٹویٹر 2.0 کے نام سے کچھ تبدیلیوں کا اشارہ دیا تھا۔ اب ٹویٹر نے ایموجی ردِ عمل کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل ٹویٹر نے ویو کاؤنٹ، اپ ووٹ اور ڈاؤن ووٹ سمیت سبسکرپشن جیسے فیچر آزمائے ہیں۔

 گزشتہ برس مارچ میں ایموجی ری ایکشن آزمائے گئے تھے اب کچھ اور ایموجی شامل کی گئی ہیں جن میں دل کی شکل والی پسندیدگی ظاہر کرنے والی ایموجی شامل کی گئی ہے، اس کے علاوہ تھمبس اپ اور تھمبس ڈاؤن کے ایموجی ری ایکشن بھی شامل کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹویٹر نے ٹویٹ یا ردِ عمل کو خاموش کرنے یا پھر چھپانے کے ری ایکشن بھی شامل کرنے پر غور کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایلون مسک ٹویٹر کو عوامی احساسات کا درست ترجمان بنانا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹویٹر دیگر ایموجی بھی شامل کرے گا جن میں دلچسپ ، فنی یا مضحکہ خیز، اور دیگر ایموجی شامل ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر