(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 82 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے اضافے سے ایک لاکھ 56 ہزار 721 روپے ہے۔
آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس ہے۔