کابل یونیورسٹی کے پروفیسر نے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑ دیئے

کابل یونیورسٹی کے پروفیسر نے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑ دیئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں کابل یونیورسٹی کے پروفیسرکو ان کے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کابل یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ اگر افغان ماؤں اوربہنوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں تو مجھے بھی ان ڈپلوما سرٹیفکیٹس کو رکھنے کا کوئی حق نہیں۔ افغانستان میں تعلیم کے لیے کوئی گنجائش نہیں رہی ہے۔

طالبان حکومت نے یونیورسٹی کی طالبات پر کلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔ لڑکیوں کی سکینڈری اسکول کی تعلیم پر بھی پابندی لگائی جا چکی ہے۔