ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید3افراد جاں بحق ہو گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 291 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 912ہو گئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سےجاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 291 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار6ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار869کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی۔
پنجاب میں ابتک 13 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 663، خیبرپختونخوا 5 ہزار 922، اسلام آباد 966، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ80 ہزار 901، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 247، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار670،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار502، بلوچستان میں 33 ہزار 625، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔