(حسن علی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں یونائیٹڈ بزنس مین گروپ کے اقتدار کا سورج غروب ہو گیا، لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار ایف پی سی سی آئی کے صدر منتخب ہو گئے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات میں بزنسمن پینل نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ گزشتہ 5 سال سے ایف پی سی سی آئی میں برسر اقتدار یونائیٹڈ بزنس مین گروپ 22 کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بزنس مین پینل کے انجم نثار 186 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے جبکہ یونائیٹڈ بزنس مین گروپ کے ڈاکٹر نعمان کو 166 ووٹ ملے، سینئر نائب صدر کے درمیان مقابلہ برابر رہا اور سینئر نائب صدرکے امیدوار حنیف گوہر اور عاصم غنی کو 176 ووٹ ملے تاہم 5 ووٹ بند لفافے میں ملے ہیں جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔
نائب صدر کی 4 سیٹوں میں 3 نشستوں پر بزنس مین پینل نے کامیابی حاصل کی، یونائیٹڈ بزنس مین گروپ نے نائب صدر کی 2 نشستوں پر الیکشن میں کامیابی حاصل کی اور وویمن ایسوسی ایشن کی سیٹ بھی بزنس مین پینل نے جیت لی