پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے انتخابات اچانک ملتوی ہوگئے

پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے انتخابات اچانک ملتوی ہوگئے
کیپشن: POLLING
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر:  پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے 31 دسمبر کو ہونے والے انتخابات اچانک ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہوگئے ہیں ،کوارڈی نیٹر پی ایم ایس افسر عبدالرزاق ڈوگر کا کہنا تھا کہ پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی اگلے تارٰیخ پر غور کیا جا رہا ہے، 7 جنوری یا 15 جنوری کی تاریخ زیر غور ہے۔

  پی ایم ایس ایسوسی ایشن انتخابات کیلئے کاغذ ات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے ، 1200 سے زائد پی ایم ایس افسران ووٹ ڈالیں گے۔