(شہزاد خان) شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ،آج پانچ روپے اضافے کے بعد قیمت 262 روپے فی کلوگرام ہوگئی.
ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران برائلر مرغی کا گوشت مجموعی طور پر اٹھاسی روپے فی کلوگرام مہنگا ہوا 5روپے اضافے کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 262روپے فی کلوگرام ہوگئی جبکہ زندہ برائلر 175 سے180 فی کلوگرام تک فروخت کیا جارہا ہے ۔
شہریوں نے پنجاب حکومت سے بڑھتی ہوئی قیمت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا, صدر پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور طارق جاوید نے کہا ہے کہ سردی کے باعث مرغی کی پیداوارمتاثر ہوئی ہے، جس کے باعث سپلائی میں کمی اور قیمتیں بڑھی ہیں ،انہوں نے کہاکہ جنوری میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔