سٹی 42: فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا عمل تیز ہوگیا ۔
مشیر وزیر اعظم، چیئرمین نجکاری کمیشن کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ پی سی بورڈ نے 10 فریقین کو پری کوالیفائی کر لیا۔
فیسکو کی نجکاری کیلئے 12 اظہارِ دلچسپی موصول ہوئے، 10 فریقین اہل قرار دیے گئے ۔ فیسکو نجکاری کیلئے ایکتور الیکٹرک ، جینویرا انرجی اور سینجیز انرجی نے پری کوالیفائی کرلیا ۔
انگرو انرجی اور سیفائر فائبرز بھی فیسکو نجکاری کیلئے پری کوالیفائی کرگئے ۔حب پاور ہولڈنگز کنسورشیم فیسکو نجکاری کیلئے اہل قرار جبکہ شرازی انویسٹمنٹس، میپل لیف سیمنٹ کنسورشیم بھی پری کوالیفائی ہوگئے ۔ پاکجن کنسورشیم اور آرٹسٹک ملنرز فیسکو نجکاری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔
پری کوالیفائیڈ فریقین کو ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی۔فریقین فیسکو کی خریداری سے متعلق تفصیلی ڈیو ڈیلیجنس کریں گے۔
آڈٹ و رسک، ہیومن ریسورسز، سرمایہ کاری اور قانونی کمیٹیوں کی ازسرِنو تشکیل دی جائے گی ۔