سٹی 42: رائیونڈ روڈ پر نصب سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے غیرفعال ہے ۔
سٹریٹ لائٹس کی بندش سے راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اندھیرے کے باعث حادثات اور وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔
مکینوں کو رات کے اوقات میں رائیونڈ روڈ پرسفر کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
شہریوں نے انتظامیہ سے سڑکوں پر لگی لائٹس ٹھیک کروانے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App