ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں کالے بادل برس پڑے،موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد میں کالے بادل برس پڑے،موسم خوشگوار ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 روزینہ علی: شہر اقتدار میں کالے بادل برس پڑے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی۔

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز بارش جبکہ کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی، اس دوران تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹائیں چھائی رہیں اور بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ شہریوں نے خوشگوار موسم سے خوب لطف اٹھایا۔