ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی نے عام عوام کا جینا اجیرن کردیا

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی نے عام عوام کا جینا اجیرن کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خان شہزاد:اوپن مارکیٹ میں مہنگائی نے عام عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے، مہنگائی نے عام شہریوں، خصوصاً کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ صارفین حکومت سے فوری ریلیف کے منتظر ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے، اس لیے حکومت فوری طور پر راشن کارڈ جاری کرے تاکہ مستحق خاندانوں کو ریلیف مل سکے۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ راشن کارڈ میں بنیادی اشیائے خورونوش شامل کی جائیں اور غریب خاندانوں کو اس کے ذریعے سستی اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں روزگار اور آمدنی کے مواقع محدود ہیں، جبکہ مہنگائی آمدن کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ چکی ہے، اس لیے حکومت عوام کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔