سٹی 42 : پنڈی بھٹیاں میں چاول کی پُھلیاں کھانے سے تین بچے دم توڑ گئے۔
افسوسناک واقعہ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں کوٹ نکہ میں پیش آیا، جہاں پُھلیاں کھانے سے 6 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ جس کے بعد تین بچوں کو الائیڈ ہسپتال ریفر کیا گیا، تاہم تینوں راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ دو بچے انتہائی سیریس حالت میں ہیں، جبکہ ایک بچی کی حالت خطرے باہر بتائی جا رہی ہے۔
بچوں کا تعلق خانہ بدوش فیملی سے ہے۔ لواحقین کے مطابق بچوں نے چاول والی پُھلیاں کھائی تھیں ۔