ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جید عالمِ دین، راست گوسیاستدان مفتی کفایت اللہ انتقال کر گئے

 جید عالمِ دین، راست گوسیاستدان مفتی کفایت اللہ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جید عالمِ دین اور راست گو سیاستدان مفتی کفایت اللہ انتقال کر گئے۔

مفتی کفایت اللہ جمعیت علما اسلام سے وابستہ تھے اور جمعیت کے ضلع ملاکنڈ کے امیر تھے۔
 مفتی کفایت اللہ چند روز قبل  اپنے نافرمان بیٹے کی گھر میں فائرنگ  جے واقعہ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ ان کا ایک بیٹا، بیٹی اپنے بھائی کی گولیوں سے  جاں بحق ہو گئے تھے اور زوجہ بھی زخمی ہوئی تھیں۔ مفتہ صاحب کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کر کے ان کی جان بچا لی تھی اور بتایا تھا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بعد مین انہین پشاور منتقل کر دیا گیا۔مفتی کفایت اللہ گزشتہ چند روز سے پشاور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

آج یہ افسوسناک اطلاع آئی کہ مفتی کفایت اللہ زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کرگئے ۔

مفتی کفایت اللہ صاحب کا جنازہ

مفتی صاحب کا جنازہ آج رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کیا جائے گا.

مفتی کفایت اللہ اور ان کے اہل خانہ پر فائرنگ کرنے والے نافرمان کو  پولیس نے واقعہ کے دوسرے دن گرفتار کر لیا تھا۔

مفتی کفایت اللہ نے ابتدائی تعلیم مقامی مدرسہ سے حاصل کی، اس کے بعد  انہوں نے صف اول کے مدرسہ سے اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کی۔

مفتی کفایت اللہ جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے دیرینہ ساتھی تھے۔ انہیں اسلامی اسکالر اور راست گو سیاستدان کی حیثیت سے دینی اور سیاسی حلقوں میں یکساں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ ان کی طویل سیاست کے دوران دامن الزامات کے چھینٹوں سے محفوظ رہا۔