ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے 50دکانداروں کو بے دخل کرنے سے روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے 50دکانداروں کو بے دخل کرنے سے روکنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی جانب سے پچاس دکانداروں کو بے دخل کرنے اور ان کی دکانیں گرانے کے اقدام کو تاحکم ثانی روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شوکاز نوٹس کے بغیر کی گئی کارروائی کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے۔
 جسٹس انوار حسین نے ہمایوں پرویز بٹ سمیت دیگر دکانداروں کی درخواست پر سماعت کی۔ دکانداروں کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار گزشتہ پچاس سال سے اپنی دکانوں کا مکمل کرایہ بروقت ادا کرتے آ رہے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں بلاجواز بے دخل کرنے اور دکانیں گرانے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ضلعی انتظامیہ عدالتی احکامات کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے دکانداروں کو کاروبار سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ضلعی انتظامیہ کے غیر قانونی اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد انتظامیہ کو حکم دیا کہ تاحکم ثانی دکانیں نہ گرائی جائیں اور نہ ہی دکانداروں کو بے دخل کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ اگر قانونی ضوابط مکمل نہ کیے گئے تو درخواست گزار دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer