ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک افغان فیملی کی پاکستانی شہریت اور شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج

 ایک افغان فیملی کی پاکستانی شہریت اور شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ایک افغان فیملی کی پاکستانی شہریت اور شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
 جسٹس عابد حسین چھٹہ نے بی بی ترینہ، عبدالوکیل اور ان کے بیٹے محمد شکیب کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بی بی ترینہ کی پیدائش کراچی جبکہ عبدالوکیل کی پیدائش ہری پور (خیبر پختونخوا) میں ہوئی۔ دونوں نے 1995 میں پسند کی شادی کی تھی، جس سے ان کے پانچ بچے محمد شکیب، محمد وحید، محمد عثمان، محمد نعمان اور آمنہ پیدا ہوئے۔درخواست گزاروں کے مطابق پولیس انہیں زبردستی افغانستان بھجوانا چاہتی ہے جبکہ پسند کی شادی کے بعد وہاں انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔وکیل درخواست گزار نے دلائل دیے کہ پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کی شق 4 کے تحت ان کے مؤکلین پاکستانی شہریت کے حق دار ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزارت داخلہ کو فیملی کو پاکستانی شہریت دینے اور نادرا کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور اس بنیاد پر درخواست مسترد کر دی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer