شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے بجلی بچت پروگرام کے تحت صارفین کو 8 کروڑ انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔
بجلی کی بچت پروگرام کے تحت صارفین کا آن لائن درخواستیں جمع کرنیکاآغاز ہو گیا،منصوبےکےتحت پنکھوں کےحصول کیلئےوفاق نےکڑی شرائط عائدکردیں،انورٹر پنکھوں کےحصول کیلئےکنکشن مالک مکان کےنام ہونالازمی قرار دے دیا گیا،2 سال کے دوران2سے زیادہ اقساط کی سہولت لینے والے منصوبہ کے اہل نہیں ہونگے،صارفین کو 6 سے 18 ماہ کے دوران بلوں میں اقساط کی صورت کی ادائیگی کرنا ہو گی۔
پنکھوں کی خریداری کیلئے 3 لاکھ روپے بینک فنانس کر سکیں گے،معاہدے کے مطابق صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کئے جا سکیں گے،ملک بھر میں 8کروڑ پنکھوں کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بنایا گیا،8کروڑ پنکھے تبدیل کی وجہ سے سالانہ 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔
صارفین کو آسان اقساط پر جدید پنکھے فراہم کئے جائیں گے،اقساط بجلی کے بلوں میں شامل کر کے وصول کی جائےگی۔