سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 65 ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس جاری کر دیے ہیں۔
یہ کنٹریکٹس جولائی 2025 سے جون 2026 تک مؤثر ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے 20 کھلاڑیوں کو گولڈ اور 45 کو سلور کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے. 65 کھلاڑیوں میں 6 انٹرنیشنل، 23 انڈر اور 19 ایمرجنگ کھلاڑی شامل ہیں۔
کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کے ارکان اسد شفیق اور بتول فاطمہ نے کیا، جہاں کھلاڑیوں کی کارکردگی، ٹیلنٹ اور پوٹینشل کو بنیادی معیار بنایا گیا۔
پی سی بی نے وضاحت کی ہے کہ یہ دروازہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی کھلا ہے اور اچھی کارکردگی کی بنیاد پر مزید کھلاڑیوں کو بھی کنٹریکٹ دیا جا سکتا ہے۔