ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں عام انتخابات 90 دنوں میں کرانے کیلئے درخواست دائر

ملک میں عام انتخابات 90 دنوں میں کرانے کیلئے درخواست دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )نے ملک میں عام انتخابات 90 دنوں میں کرانے کی درخواست دائر کردی۔

 تفصیلات کے مطابق   پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے سینیٹر علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی،درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ صدر مملکت کو ہدایت دے کہ 90 دنوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے جبکہ چاروں صوبوں کے گورنرز کو بھی ہدایات جاری کرے۔

 سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ  نوٹفیکیشن بھی  جاری کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer