ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کی شامت، ڈولفن نے کریک ڈاون شروع کر دیا

Lahore Dolphin Squad, Crackdown on arms and weapons, City42, seventeen persons arrested with fire arms, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : ڈولفن سکواڈ نے اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ 48 گھنٹوں کے دوران ڈولفن،پی آر یو نے اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنیوالے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن نے بتایا ہے کہ لاہور بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ملزمان کے قبضہ سے 17 پستول برآمد ہوئے اور درجنوں گولیاں،میگزینز برآمد ہوئیں۔ ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیاگیا۔

گرفتار ملزمان علی،ساجد،نسیم،دیگر کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا۔ 

ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ  اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔