شمعون عباسی نے یوٹیوبر نادر علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا, پوڈ کاسٹ شروع کرنے کا اعلان

شمعون عباسی نے یوٹیوبر نادر علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا, پوڈ کاسٹ شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے یوٹیوبر نادر علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

یوٹیوبر نادر علی کی جانب سے مسلسل ملکی و بین الاقوامی شوبز فنکاروں کے لئے ہتک آمیز رویے اور جملوں کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایسے میں اداکار شمعون عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ شیئرکرتے یوٹیوبر کے پوڈکاسٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’اسی وجہ سے میں آج تک نادر علی یا کسی بھی ایسے شخص کے پوڈکاسٹ میں نہیں گیا جو لوگوں کی عزت نہیں کرتا یا جن کے پوڈکاسٹ میں گندی گوسپ کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نادر کبھی مجھے اپنے شو میں مدعو کرنے کی ہمت نہیں کرئے گا، یہ لوگ اپنے پروگرام میں آںے والے مہمانوں کو پیسے دیتے لیکن میں نادر علی کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے اپنے شو میں مدعو کرئے، میں بلا معاوضہ آنے کے لئے تیار ہوں ، میرا سامنا کرئے اور میرے چند سوالوں کے جواب دے۔

شمعون عباسی نے معمررانا کے بیان کے حوالے سے کہا کہ انہیں لوگوں بالخصوص خواتین کی ظاہری شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ضرورت ہے،انہیں آن لائن خواتین کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ذ مہ داری اور احترام سیکھنے کی ضرورت ہے۔

مذکورہ فیس بُک پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے مختلف شوبز شخصیات نے ان سے اتفاق کیا تاہم ہدایت کار علی ساجد شاہ عرف ابو علیحہ نے مہذیب پوڈکاسٹ کی کمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنا پوڈکاسٹ خود شروع کرنے کی ضرورت ہے جہاں میزبان کم از کم بنیادی آداب و اخلاقیات جانتا ہو۔

ہدایت کار کے تبصرے پر شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ وہ بہت جلد اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنے والے ہیں جس میں ابو علیحہ ان کے پہلے مہمان ہوں گے۔