موٹاپے کا شکار بچے کا کامیاب آپریشن

موٹاپے کا شکار بچے کا کامیاب آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) ڈاکٹرز ہسپتال میں موٹاپے اور ذہنی معذوری کا شکار بچے کا کامیاب آپریشن، سرجن کے مطابق 14 سالہ طحہٰ کا وزن چھ ماہ میں 85 سے 40 کلو پر آجائے گا۔

ڈاکٹر ہسپتال میں موٹاپے اور ذہنی معذوری میں مبتلا 14 سالہ طحہٰ کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔ معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر معاذ الحسن نے لیپروسکوپی کے ذریعے بچے کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹر معاذ نے بتایا کہ طحہٰ کا وزن 85 کلو اور وہ ذہنی معذوری میں بھی مبتلا تھا، تین دن پہلے آپریشن کیا گیا اور آج طحہٰ کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

پروفیسر معاذ نے مزید بتایا کہ آپریشن کے ذریعے بچے کا 75 فیصد پیٹ کم کیا گیا۔ چھ ماہ کے بعد بچے کا وزن 35 سے 40 کلو تک ہو جائے گا۔

ادھر چیئرمین بورڈ آف مینیجمنٹ جناح ہسپتال گوہراعجاز نےجناح ہسپتال برن سنٹر کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو برن سنٹر پروفیسرمعظم تارڑ نےبریفنگ دی۔ اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر یحییٰ سمیت دیگرڈاکٹرزموجود تھے۔ چیئرمین بورڈ آف مینیجمنٹ گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے25 فیصد پلاسٹک سرجن یہاں سےپڑھےہیں، ڈیپارٹمنٹ ملک بھر کے دیگرڈیپارٹمنٹ کے لیےمشعل راہ ہے۔مخیر حضرات ہسپتال کی فلاح کے لئےمالی امداد کر رہےہیں،جلد تمام شعبوں کو برن سنٹر کی طرز پرسنٹر آف ایکسیلنس بنائیں گے۔

چیف ایگزیکٹو پروفیسرمعظم تارڑ نے بتایا کہ برن سنٹر 6 فلور پرمشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کررہا ہے، بلڈنگ زلزلہ پروف جبکہ روف ٹاپ پرفضائی ایمبولنس کے لئے ہیلی پیڈ بھی موجود ہے۔

جناح ہسپتال برن سنٹرملک کا واحد پبلک سیکٹرسنٹر ہے جہاں جلد بینک بھی موجود ہے،برن سنٹر میں جھلسے افراد کو علاج فراہم کی جا رہا ہے۔