(زین مدنی) پاکستان میں طویل اور مہنگی ترین شادی کرنے کے لیے مشہور اداکار منیب بٹ کو اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کو شادی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام پر نئے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہمارے معاشرے میں نکاح کلچر کی ترویج دیکھ کر خوشی ہوئی، بے شک شادی کے بعد کی زندگی بہت حسین ہے۔ تاہم منیب بٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمزہ علی عباسی کو شادی کی مبارکباد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
صارفین انہیں طویل اور مہنگی ترین شادی کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ شادی سادگی سے بھی ہوسکتی ہے، آپ بھی ایسے کرلیتے تو اچھی مثال قائم ہوجاتی۔
کچھ لوگوں نے منیب بٹ کے نکاح کلچر کی ترویج کے اسٹیٹس کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کی بات کا مطلب کیا ہے؟ ہمارے معاشرے اور مذہب میں نکاح کی روایت ہمیشہ سے قائم ہےاور ہمارا مذہب ہمیں سادگی سیکھاتا ہے۔