سعید احمد:ہربنس پورہ جلال کالونی میں محکمہ ریلوے کی جانب سے تجاوزات اور زمین واگزار کروانے کے لیے آپریشن، علاقہ ممکینوں کا رنگ روڈ ہربنس پورہ میں احتجاجی مظاہرہ، ٹائر جلا کرمحکمے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
تفصیلات کے مطابق تجاوزات اور زمین واگزار کروانے کی عرض سے محکمہ ریلوے کا ہربنس پورہ کے علاقہ جلال کالونی میں گرینڈ آپریشن، غیر قانونی متعدد دوکانیں اور گھر مسمار کر دئیےگئے، جس پر مکینوں نے محکمہ ریلوے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے نے وعدہ کیا تھا کہ ریلوے کی کچی آبادیوں کو نہیں گرایں گے، اور ریلوے پولیس اور محکمہ ریلوے کی جانب سے نوٹیفیکیشن دئیے بغیر کچی آبادیوں کا آپریشن شروع کیا گیا۔
ریلوے کچی آبادیوں کے رہائشیوں نے آپریشن کے خلاف رنگ روڈ بلاک کر کے ائیرپورٹ جانے والے راستے بند کر دئیے، اور ریلوے حکام سے مطالبہ کیا کہ مسماری کا عمل بند کیا جائے۔