ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹزم سنٹر آف ایکسیلنس: نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، منصوبے تیز کرنے کی ہدایت

آٹزم سنٹر آف ایکسیلنس: نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، منصوبے تیز کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: اسحاق ڈار کی زیر صدارت آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر سنٹر آف ایکسیلنس کے ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے سنٹر کی مجوزہ لوکیشن کی حتمی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ترقیاتی اور منصوبہ بندی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں اسحاق ڈار نے آٹزم کے مریضوں کے لیے معیاری سہولیات کی فراہمی، تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی، خصوصی ڈیزائن اور بین الاقوامی معیار کے نفاذ پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں کے سینئر حکام اور ماہرین نے شرکت کی، جبکہ منصوبے کو تعلیم، علاج اور تحقیق کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔