ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن سیکٹر ; فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب،متعددافغان چوکیاں تباہ

چمن سیکٹر ; فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب،متعددافغان چوکیاں تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا  جبکہ افغان طالبان کی سرشان،المرجان، ایدھی پوسٹ، گاڑی اور دیگر تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا دفاعِ وطن کے لیے عزم غیر متزلزل ہے، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے، آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔