زبیر اعوان :ایبٹ آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے سیاحتی سرگرمیوں کو شدید متاثر کر دیا ہے، جس کے باعث شہر کے معروف مقامات ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مہنگے ایندھن کے باعث نہ صرف سیاحوں بلکہ مقامی شہریوں نے بھی تفریحی مقامات کا رخ کم کر دیا ہے۔ خاص طور پر شملہ پہاڑی جو کبھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوا کرتا تھا، اب خالی دکھائی دیتا ہے۔
مقامی افراد کے کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی کمی کے باعث صفائی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے اور شملہ پہاڑی پر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔ مزید برآں بعض مقامات پر آگ لگائے جانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جس سے قدرتی حسن کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ماحولیات کیلئے خطرہ بڑھ گیا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحتی مقامات کی بحالی، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ان خوبصورت مقامات کی رونقیں دوبارہ بحال ہو سکیں۔