ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کاجے سی پی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پی ٹی آئی کاجے سی پی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے ججز کی ایک ہائی کورٹ سے دوسری میں منتقلی کو غیر معمولی معاملہ قرار دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نےسوشل میڈیا پر پیغام میں کہاکہ پی ٹی آئی  نےجے سی پی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیاہے، پی ٹی آئی کی طرف سے گوہر خان اور علی ظفر آج جے سی پی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
بیرسٹرگوہرنے کہاکہ ججز کی بغیر رضامندی ٹرانسفر انصاف کے خلاف ہے،یہ اقدام عدلیہ پر دباؤ اور ایگزیکٹو کنٹرول کی عکاسی کرتا ہے،پاکستان تحریک انصاف پانچ ججز کی منتقلی کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

 بیرسٹرگوہرنے مزیدکہاکہ ججز کی منتقلی کا معاملہ متنازعہ ہو گیا ہے ، فیصلہ واپس لیا جائے،پہلے سے تقسیم شدہ عدلیہ کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے۔