شہزاد خان ابدالی:سونا کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں فی تولہ سونا 8500 روپے سستا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 84 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
22 قیراط فی تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 125 روپے تک پہنچ گئی۔
21 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 938 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی مقرر کر دی گئی ہے، جس کے مطابق 10 گرام چاندی 8550 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔