لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار سوار شخص کو قتل کر دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ندیم ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ علی الصبح تقریباً 4 بجے پیش آیا، جب مسلح افراد نے گاڑی کو روکا اور کارروائی کی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے کار میں موجود خاتون کو گاڑی سے اتار دیا تھا، جس کی شناخت رخسار کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون نے بیان میں بتایا کہ فائرنگ کرنے والے افراد ندیم کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
پنجاب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔