ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جم اور ان ڈور اسپورٹس کے اوقات کا ر بڑھانے کا فیصلہ

جم اور ان ڈور اسپورٹس کے اوقات کا ر بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:عوامی دباؤ کے بعد حکومت نے جاری لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم سہولیات میں وقت کی پابندیوں میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جم، فٹنس سینٹرز اور ان ڈور سپورٹس ایکٹیویٹیز مراکز کے اوقات کار بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت جم اور فٹنس سینٹرز کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، جبکہ انہیں بعض پابندیوں سے استثنیٰ دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ فٹنس مراکز کے اوقات کار میں توسیع کی جائے تاکہ شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے مزید سہولت مل سکے۔ اس تجویز پر حکومتِ پنجاب نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے اصولی طور پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی اعلان جلد متوقع ہے، جبکہ اس فیصلے کا مقصد عوامی سہولت کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بھی جزوی طور پر بحال رکھنا ہے۔