(شاہین عتیق)جواپروموشن کیس میں رجب بٹ،ندیم نانی والا اور زرق کی عبوری ضمانتوں میں 20 مئی تک توسیع ہوگئی۔
جوا کی پروموشن کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار نعیم نے یو ٹیوبر رجب بٹ ،ندیم نانی والا اور زرق کے کیس کی عبوری ضمانتوں میں 20 مئی تک توسیع کردی۔
عدالت کو تحریری بتایا گیا کہ ابھی فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ وصول نہیں ہوئی جس کی وجہ سے حتمی راے ملزمان کے گنہگار ہونے یا نہ ہونے کی نہیں دی جاسکتی۔
عدالت میں تفتیشی موجود نہ تھا،عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کاآخری موقع دیتے ہوے سماعت ملتوی کردی۔