ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں  لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان،کاروبار بھی متاثر

 لاہور میں  لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان،کاروبار بھی متاثر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی:لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خصوصاً مولانا شوکت علی روڈ، پنڈی سٹاپ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ بجلی کی غیر موجودگی میں شدید گرمی کے باعث رات کو سونا مشکل ہو جاتا ہے، جس کا اثر روزمرہ کے کاموں پر بھی پڑتا ہے۔

دوسری جانب رات گئے کھلنے والے ریسٹورنٹس اور دکانوں کے مالکان بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ایس او پیز کے تحت کاروبار جاری رکھنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش سے نہ صرف ان کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے بلکہ اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔

متاثرہ شہریوں اور تاجروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے، تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے اور کاروباری سرگرمیاں بحال رہ سکیں۔