ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 242 ٹریفک حادثات، 301 افراد زخمی

لاہور میں 242 ٹریفک حادثات، 301 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 242 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 301 زخمی ہوئے، جن میں سے 105 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 196 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔