ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور دیگر رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو اور سید نوید قمر کی ملاقات میں متنازع کینالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے پی پی پی کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سید نوید قمر سے گفتگو میں کہا کہ متنازع کینالوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا مثبت فیصلہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امیدوں کے عین مطابق فیصلہ کرے گی، اگر مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتی تو پی پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو سے نثار کھوڑو، وقار مہدی اور سعید غنی نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔