سٹی 42 : نوشکی میں ٹرک میں لگنے والی آگ کی زد میں آکر 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا ہے۔
ذرائع انتظامیہ کے مطابق ایک ٹرک میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اسے بجھانے کی کوشش کررہا تھا، آگ بجھانے کی کوشش کے دوران آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑی سمیت وہاں پر موجود لوگ آگ کی لپیٹ میں آگئے۔
ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق ٹرک اڈے میں آگ کے زد میں آنے والے 50 کے قریب زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر ظفر مینگل کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 20 کے قریب لوگوں کی حالت تشویشناک تھی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ، اس کے علاوہ دو زخمیوں کو ائیر ایمبولینس کے زرئعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر ظفر مینگل کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں فائر برگیڈ کا عملہ اور پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔