سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیرداخلہ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔
محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
قبل ازیں جنوبی وزیرستان، وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکہ ہوا، اس دوران دفتر میں کمانڈر سیف الرحمان کی سربراہی میں جرگہ جاری تھا۔ دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کمانڈر سیف الرحمان بھی شامل ہیں ۔