ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز  کی کامیاب کارروائیاں ،3 روز میں71 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز  کی کامیاب کارروائیاں ،3 روز میں71 خوارج ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 25 سے 28 اپریل 2025 کے دوران کامیاب کارروائیوں میں 71 خوارج ہلاک کردیے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 25 سے 27 اپریل کے دوران 54 خوارج ہلاک کئے۔

 اس کے بعد 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب، حسن خیل اور اس کے گردونواح میں، پاکستان-افغانستان سرحد کے ساتھ ایک منظم صفائی آپریشن کیا گیا۔

 اس آپریشن کے دوران مزید 17 خوارج، جو اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر سرگرم تھے، نشانہ بنا کر انجام کو پہنچا دیے گئے۔ ہلاک شدہ خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

 تین دن جاری رہنے والے انسداد دہشت گردی آپریشن میں مارے جانے والے خوارج کی مجموعی تعداد 71 ہو چکی ہے۔

 سیکورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک کی سرحدوں کے تحفظ، امن، استحکام اور پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہر قیمت پر دشمن عناصر کا قلع قمع جاری رکھیں گے۔