ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذی القعدہ کے چاند سے متعلق سپارکو کی اہم پیش گوئی

ذی القعدہ کے چاند سے متعلق سپارکو کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔

 اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔

ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔

فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے۔ نتیجتاً، یکم ذوالقعدہ 29 اپریل 2025 کو پڑنے کا امکان ہے۔