عابد چودھری : شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ میں کرول گھاٹی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ عبدالرزاق اور نامعلوم شخص شامل ہیں۔
ہلوکی ٹرین کی ٹکر سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت 30 سالہ جمشید کے نام سے ہوئی۔
گرین ٹاؤن ، باگڑیاں 45 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا ،متوفی کی شناخت عاقب ولد مقبول کے نام سے ہوئی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔
اسی طرح برکی نہر سے نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش برآمد ہو ئی،متوفی کی شناخت نہ ہو سکی ۔
پولیس کارروائی کے بعد میتیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔