ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر کی قیمت میں کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں بھی معمولی بہتری آئی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 529 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے۔

 واضح رہے امریکی کرنسی کی قیمت میں کئی ہفتوں سے اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی اور اختتام پر اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔