فاران یامین : چوکی میوہسپتال پولیس نے متحرک سٹریٹ کریمنلز کوگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چوکی میوہسپتال پولیس نےکارروائی کرکےواردات کی منصوبہ بندی ناکام بنائی،دو رکنی گینگ کوخفیہ اطلاع پرکارروائی کرتےگرفتارکیاگیا،دوافرادپرمشتمل گروہ شہرکےمختلف مقامات پروارداتیں کرتاتھا۔
پولیس حکام کےمطابق ملزمان شہریوں کی چرائی ہوئی موٹر سائیکل سےواردات کرتےتھے،ملزمان سے 1 موٹر سائیکل نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کےمقدمات درج کر لئے گئے،ملزمان اسلام پورہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔